عالمی برادری کو افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کرنا ہوگا: شاہ محمود قریشی

Pakistan, Germany, international community, stability, Afghanistan, Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہے ۔ عالمی برادری کو افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کرنا ہوگا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 15 اگست کو افغانستان میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ۔ جرمن وزیر خارجہ سے افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ جرمن وزیر خارجہ سے رواں سال تیسری ملاقات ہے ۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات ہیں ۔ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

جرمن وزیرخارجہ ہائیکوماس نے افغانستان سے انخلا میں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر بات ہوئی ۔

ہائیکوماس نے کہا کہ جرمنی افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کر رہا ہے ۔ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہے ، معاملات کو بہتر سمجھتا ہے ۔

ہائیکوماس نے کہا کہ افغانستان سے بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالا گیا ، پُرامید ہیں باقی رہنے والے جرمن کو افغانستان سے نکلنے کا موقع ملے گا ۔