اسلام آباد میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو  گیا

اسلام آباد میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو  گیا

اسلام آباد: اسلام آباد  میں پانی کا  بحران مزید سنگین ہونے کاخدشہ پیدا ہو  گیا، خان پور  ڈیم سے اسلام آباد  کو  08  ملین گیلن یومیہ سے کم ہو  کر 03 ملین گیلن یومیہ کر   دیا   گیا ہے،سی ڈی اے نے شہریوں سے31 جنوری سے 12 فروری تک پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ خان پور ڈیم ڈویژن نے نہر   کی سالانہ صفائی کے انتظامات کے تحت سنگ جانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی فراہمی میں 31 جنوری سے 12 فروری تک کمی کر دی ہے۔اس ضمن میں خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو 08 ملین گیلن یومیہ( ایم جی ڈی) پانی کی معمول کی فراہمی کو کم کر کے 03 ملین گیلن یومیہ ( ایم جی ڈی)  کر  دیا   گیا ہے جبکہ راولپنڈی کو   12 ملین گیلن یومیہ معمول کی فراہمی کو کم کر کے 04 ملین گیلن یومیہ کر دی گئی ہے۔

خان پور ڈیم سے پانی کی فراہمی کو معمول کے مطابق سارا سال بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے لیفٹ بینک کینال کی ہر سال صفائی اور مرمت کی جاتی ہے جس کے باعث نہر کی صفائی کے انتظام کے لیے معمول کی سپلائی میں کمی کی جاتی ہے۔

رواں سال بھی سالانہ صفائی کے تحت 31 جنوری سے 12 فروری تک اسلا م آباد اور راولپنڈی میں پانی کی سپلائی معمول سے کم رہے گی ۔ اس ضمن میں شہری اس دورانیے میں پانی کو احتیاط سے استعمال کریں تاکہ انہیں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے تاہم اس دورانیے میں پانی کی کمی صورت میں سی ڈی اے کی واٹر ٹینکر سروس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں