اے آر رحمان نے گانے میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کردیا

 اے آر رحمان نے گانے میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کردیا

 ممبئی : بالی وڈ کے گلوکار اے آر آرحمان نے  گانے میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کردیا۔   اس بارے میں  بالی و ڈ کے گلوکار  اے آر رحمان کاکہنا ہےکہ  میں نے   رجنی کانت کی فلم  " لال سلام " کے گانے  " تھمری  یز ہودا" میں مرے ہوئے لیچنڈ گلوکار    بامبے  باکیہ اور شاہول حمید  کی آواز  کو اے آئی  ٹیکنالوجی سے شامل کیا ہے۔

 تاہم اس سےقبل باقاعدہ اجازت لی گئی تھی تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو۔  ان کاکہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کاتجربہ کامیاب رہا اورسب نے سراہا۔

 ان کاکہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی  خطرہ نہیں ہے کیونکہ   اس کے استعمال کو مثبت استعمال کرکے بھی شائقین کوبھرپور تفریح فراہم کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ  گلوکار  بامبے باکیہ کا انتقال 2022 جبکہ  شاہول حمید کا انتقال 1997 میں ہوا تھا۔   

مصنف کے بارے میں