ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ

لاہور:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 54 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

 تین دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا۔ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 6 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2,930 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں