سیاحت کے فروغ کی طرف اہم قدم، بھارتی ویزہ کے بغیر تھائی لینڈ جاسکیں گے

سیاحت کے فروغ کی طرف اہم قدم، بھارتی ویزہ کے بغیر تھائی لینڈ جاسکیں گے

نئی دہلی : سیاحت کے فروغ کے لیے  اب  بھارتی بغیر ویزہ کے تھائی لینڈ کاسفر کرسکیں گے۔ ہر سال بھارتیوں کی کثیر تعداد سیاحت  اورتفریح کےلیے تھائی لینڈ جاتی  ہے۔ تاہم اب اس کےلیے اہم قدم اٹھایاگیا ہے کہ اور بھارتیوں کو ایک سہولت دی گئی ہے کہ  وہ دس نومبر سے  دس مئی تک تھائی لینڈ بغیر ویزہ کے سفر کرسکتے ہیں ۔

ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بغیر ویزہ کے وہاں پر تیس دن تک رہا جاسکتا ہے۔  

اس حوالے سے نئی دہلی آفس میں تھائی لینڈ کی ٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی شہری 10 نومبر سے 10 مئی تک بغیر ویزا کے تھائی لینڈ کا سفر کر سکتے ہیں۔

بھارتی 10 نومبر سے 10 مئی 2024 تک بغیر ویزا کے تھائی لینڈ کا سفر کر سکتے ہیں کیونکہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک سیاحت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

مصنف کے بارے میں