جاپان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ میدان میں آ گئیں

جاپان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ میدان میں آ گئیں
کیپشن: image by facebook

ٹوکیو :جاپان کی فضائی فوج میں پہلی مرتبہ خاتون فائٹر پائلٹ اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ فضائی فوج کا حصہ بن گئیں ، 26سالہ لیفٹیننٹ میسا کو جاپان کی ائیرسیلف ڈیفنس فورس میں جنگی جہاز اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پائلٹ اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کر کے فضائی فوج کا حصہ بن گئی ہیں ، 26سالہ لیفٹیننٹ میسا کو جاپان کی ائیرسیلف ڈیفنس فورس میں جنگی جہاز اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے .

میسا نے اپنی ٹریننگ کے دوران ایف 15طیارہ اڑایا ، وہ ٹریننگ پانے والے گروپ میں واحد خاتون تھیں جو اپنی تربیت مکمل کرکے ائیرفورس کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہیں۔

میسا کہتی ہیں کہ انہیں جنگی طیارے اڑانے کا شوق اپنے سکول کے دنوں میں ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن دیکھ کر ہوا ، اس وقت ان کے دل میں شوق جاگا کہ وہ بھی اس طرح جنگی طیارے اڑائیں ۔