کراچی : ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی میدان میں آگئے اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہو گئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ’وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے ، اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے۔ وہ عہدہ، طاقت یا نام کیلئے نہیں لڑ رہا یہ سب اس کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا!‘
He was born to lead, fight & win, not for himself but for what he is representing.
— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 2, 2022
It’s not the position or power or name he’s fighting for,
Its his destiny!
And the game is not over yet!#IstandwithImranKhan #NeverGiveUp pic.twitter.com/NXr5G83xVC
واضح رہے کہ اس سے پہلے لیجنڈ قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ملکی موجودہ صورتحال اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔‘
پاکستان کے قیام کو ۷۴ سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ ۷۴ سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 31, 2022