نئی دہلی: ریگل سینما 84 سال بعد بند

نئی دہلی: ریگل سینما 84 سال بعد بند

نئی دہلی:نئی دہلی کے معروف اور تاریخی ریگل سینما کو 84برس بعد حکومت کی طرف سے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔واضح رہے ریگل سینما  84 برس سے یہ سینماا ہل عام و خاص کی تفریح کا مرکز رہا تاہم اب اسے بدلتے حالات کے پیش نظر بند کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریگل سینما میں پنڈت جواہر لال نہرو، لارڈ ماونٹ بیٹن اور اندرا گاندھی سمیت ملک کی معروف سیاسی رہنما یہیں فلم دیکھنے آتے تھے۔

بالی کے فنکاروں اور عظیم فلمی ہستیوں کی یادیں بھی ریگل سے وابستہ ہیں جہاں بہت سی سپر ہٹ فلموں کا پریمیئر ہوا کرتا تھا۔

راج کپور کی میرا نام جوکر، بابی، سنگم اور ستیم شیوم سندرم جیسی فلموں کا پریمیئر ریگل سنیما میں ہی ہوا تھا۔

1932 میں کھلنے والا یہ باب اب بند ہو گیا۔آخری دن اس میں راج کپور کی سنگم اور میرا نام جوکر دکھائی گئیں۔ریگل میں 660 سیٹیں تھیں اور روزانہ چار شو ہوا کر تے تھے۔