پاکستان ویمن نے ونڈیز کو چوتھے ٹی ٹوینٹی میں شکست دیکر پہلی جیت حاصل کرلی

پاکستان ویمن نے ونڈیز کو چوتھے ٹی ٹوینٹی میں شکست دیکر پہلی جیت حاصل کرلی

کراچی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز  ویمن کو چوتھے ٹی ٹوینٹی میں 8 وکٹوں سے  شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز میں پہلی جیت حاصل کرلی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹوینٹٰ انٹرنیشنل میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جہاں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس میچ کے لیے  پاکستان ویمن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عالیہ ریاض اور طوبیٰ حسن کی جگہ نشرہ سندھو اور گل فیروزہ کو شامل کیا گیا ۔
پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی بیٹنگ نہ چل سکی اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں  9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز  بناسکی۔ویسٹ انڈیز کی شیمین کیمبل 26 اور زیدا جیمز 19 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ لی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، قومی ویمن ٹیم نے 85 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔سدرا امین 15 اور منیبہ علی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، عائشہ ظفر نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ گل فیروزہ 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 3-1  کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں