’پی ٹی آئی اور اخلاقیات دو مختلف چیزیں ہیں‘ سینیٹ انتخابات میں حکومت کی شکست پر مفتاح اسماعیل کا بیان

’پی ٹی آئی اور اخلاقیات دو مختلف چیزیں ہیں‘ سینیٹ انتخابات میں حکومت کی شکست پر مفتاح اسماعیل کا بیان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے بڑے معرکے میں حکومت کو بڑی اپ شکست ہوئی اور یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست سے دوچار کر دیا۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمفتاح اسماعیل نے حکومت کو اپ سیٹ شکست کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ یوسف رضا گیلانی کی واضح جیت سے قومی اسمبلی میں حکومت کی برتری ختم ہو گئی ہے۔ سیاسی اخلاقیات حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کرتیں، لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اخلاقیات دو مختلف چیزیں ہیں۔‘ 

df78fb669e4a3e021a0e92868cdc0807

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں، ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کئے اور حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کئے جبکہ ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے اور یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔