کانگریس کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور پاکستان چلا گیا، نریندرا مودی

 کانگریس کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور پاکستان چلا گیا، نریندرا مودی
کیپشن: بشکریہ: فیس بک

جودھ پور: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور صاحب پاکستان میں چلا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے اور سکھ برادری کا اعتماد حاصل کرنے پر بوکھلاہٹ کا شکار وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی ہرزہ سرائی سے کانگریس کی قیادت اور بھارت کے بانی کہلائے جانے والے گاندھی جی کو بھی نہیں بخشا۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے راجستھان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس کی قیادت نے کرتار پور کی مذہبی اہمیت اور سکھ برادری کے جذبات کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مقدس مقام سرحد کے اُس پار رہ گیا۔

یادرہےکہ پاکستان کی جانب سے کرتاپور راہداری کھلنے کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان نے رکھا تھا ۔