شہباز شریف کو اب تک کا سب سے بڑا ریلیف مل گیا 

Big News about Shahbaz Sharif

لاہور:محکمہ صحت پنجاب نے شہباز شریف کے پسندیدہ ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے، بورڈ میں چھ سرکاری ڈاکٹر اور تین پرائیوٹ ڈاکٹر شامل ہیں۔

شہباز شریف کے اپنے معالجین ڈاکٹر عارف حسین ،ڈاکٹر عقیل بابری اور ڈاکٹر پروفیسر نصراللہ چوہدری بھی شامل ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے پروفیسر خالد محمود کنونیئر ہیں۔میڈیکل بورڈ میں پروفیسر سعید احمد، پروفیسر صائمہ امیر اور پروفیسر رانا دل آویز شامل ہے۔ پروفیسر خدیجہ اور ڈاکٹر عباس کھوکھر بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

بورڈ شہباز شریف کا جیل جا کر طبی معائنہ ،رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرائے گا۔ ادھر احتساب عدالت نے آشیانہ کیس میں شہبازشریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت تیرہ ملزموں کیخلاف سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی تو شہباز شریف نے طعیت ناساز ہونے کے باعث جانے کی اجازت مانگی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی تقاضا ہے آپکو سہولت نہیں مل سکتی۔آپ جیل کسٹڈی میں ہیں ضمانت ہر نہیں،گواہوں کے بیانات قلمبند ہو رہے ہیں آپکا عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے۔دوسری طرف احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے حوالے سے نظر ثانی کی اپیل پر فریقین کو بحث کیلئے طلب کرلیا عدالت نے 4 مارچ تک کاروائی ملتوی کردی۔