جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر ہزاروں بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل

جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر ہزاروں بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل


اسلام آباد:جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل، 79ہزار 150خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے۔


تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیر ستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل مکمل ہو گیا ہے۔ 79ہزار 150 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے خاندانوں کو ورلڈ فوڈ پروگرام نے چھ ماہ کے لئے مفت اشیاء خوردو نوش فراہم کی گئی ہے جبکہ کیش گرانٹ 25ہزار روپے اور کرایہ کی مد میں 10ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں