مشیر افغان قومی سلامتی کے بیانات سے دکھ ہوا: شاہ محمود قریشی

 مشیر افغان قومی سلامتی کے بیانات سے دکھ ہوا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے دکھ ہوتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سےغیرملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے۔44 فیصد غیر ملکی فوج افغانستان سے نکل چکی ہے۔ مکمل انخلا کیلئے 11 ستمبر کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت بہت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ سہ فریقی اجلاس میں افغان، چینی وزرائے خارجہ کیساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکی افواج جلد افغانستان کا بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کر دے گا۔ بگرام ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جو 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیر ہوا تھا۔

ینٹاگون کے مطابق افغانستان سے 31 مئی تک امریکی فوج کے انخلا کا 44 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک اتنا سامان افغانستان سے واپس بھجوایا جا چکا ہے جنتا کہ 300 “سی 17” فوجی طیاروں پر لادا جا سکتا ہے اور 6 فوجی تنصیبات افغان وزارت ِ دفاع کے حوالے کی جا چکی ہیں۔