پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

 پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور:لاہور میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

دہشت گرد فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، ہلاک ہونے والے دیگر 3 دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اسلحہ کی برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا، فائرنگ سے ملزم فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے البتہ فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔