گوگل تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کرنے جارہا ہے 

گوگل تاریخ کی سب سے بڑی تبدیل کرنے جارہا ہے 

نیویارک: گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے جبکہ کروم سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر ہے ، حیران کن طور یہ دونوں کمپنی کی سب سے بڑی آمدن کا ذریعہ ہیں ۔ 

لیکن اب گوگل حیران کن قدم اٹھانے جارہاہے ۔ گوگل انتظامیہ کسی فرد کی ویب براؤزنگ ہسٹری کی بنیاد پر اشہتارات کے فروخت کو روکنے کے لیے اقدام اٹھانے جارہاہے ۔ 

کمپنی انتظامیہ کے ذرائع کا کہناہے کہ مستقبل قریب میں اپنی تمام تر مصنوعات کی فروخت کے لیے صارفین کا ڈیٹا ٹریک کرنے والے ٹولز کے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ 

یہ اقدام ویب سائٹس اور اشہتاری کمپنیوں کے ڈیٹاٹریکنگ کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔ اگر گوگل نے اس پر عمل کرلیا تو مستقبل میں اشتہارات کے حوالے سے بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔ 

گوگل کے ایڈ پرائیویسی اور ٹرسٹ ٹیم کے پراڈکٹ مینمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ ٹیمکن نے بتایا کہ متعلقہ اشتہارات کےفوائد کے لیے ویب بھر میں لوگوں کو ٹریکنگ کو قبول نہیں کرناچاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری کمپنیوں کو انفرادی طور پر لوگوں کو ویب پر ٹریک نہیں کرنا چاہییئے ۔ حیران کن طور پر گوگل کی جانب سے ایسا کیا جارہاہے جس کی تمام تر کاروباری سلطنت ہی براوزنگ ڈیٹا پر مبنی ہے ۔