میانوالی ایئربیس پر حملہ ، کلیئرنس آپریشن مکمل ، 9 دہشت گرد ہلاک 

میانوالی ایئربیس پر حملہ ، کلیئرنس آپریشن مکمل ، 9 دہشت گرد ہلاک 

میانوالی :  میانوالی ایئربیس پر علی الصبح ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں فوج نے جوابی کارروائی میں 9 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق آج صبح ائیر بیس پر حملے کے بعد آس پاس کے علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن شروع کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ حملے کے دوران صرف تین غیر آپریشنل طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں