سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

سوئٹزرلینڈ:امریکی یونیورسٹیوں کے بعد سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شامل ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ میں ٹرنیٹی کالج ڈبلن اور لوزان یونیورسٹی کے طلبہ کلاسز معطل کرکے احتجاجی مظاہرے کئے۔

ٹرنیٹی کالج ڈبلن میں طلبہ نے کیمپ لگا کر احتجاج کیا جبکہ آئرلینڈ میں بک آف کیلز کی نمائش کو بند کر دیا، جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز تھا۔یہ کیمپ اس وقت قائم کیا گیا جب طلبہ کی یونین نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی نے ان پر حالیہ مہینوں میں ہونے والے مظاہروں سے ہونے والے نقصانات پر 2 لاکھ 14 ہزار یورو (2 لاکھ 30ہزار ڈالرز) جرمانہ عائد کیا ہے۔

مظاہرین ٹرنیٹی کالج ڈبلن سے اسرائیل کے ساتھ تعلیمی شراکت ختم کرنے اور اسرائیل سے منسلک کمپنیوں میں سرمایہ کاری بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں