کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا وجو د خطرے میں ۔۔۔!پی ایس ایل کو بڑا جھٹکا

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا وجو د خطرے میں ۔۔۔!پی ایس ایل کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد:سینٹ کی فنگشنل کمیٹی میں پی ایس ایل کے چرچے ،سینٹ کی فنگشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نے پی سی بی پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جائیگا تو پی ایس ایل میں کوئٹہ کا نام استعمال نہیں کرنے دینگے ۔

سینیٹ کی فنگشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپورٹس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی،سینٹ میں چیئرمین کرکٹ بورڈ کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر وہ آئندہ میٹنگ میں نہ آئے تو ان کیخلاف تحریک استحقاق لائینگے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک چیئرمین کرکٹ بورڈ کمیٹی میں نہیں آئیں گے تو ہم کسی کو نہیں سن سکتے ۔

سینیٹ کی فنگشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نے کہا ہے کہ  اگر پاکستان سپر لیگ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نمائندگی نہ دی گئی تو انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کانام استعمال نہیں کرنے دیں گے ،کمیٹی نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی  اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا،چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ  احسان مانی آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو ان کے خلا ف تحریک استحقاق پیش کریں گے ۔