لاہور: نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کے ہوش میں آتے ہیں وطن واپس آ جاؤں گا اور جیل میں اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
بامصدقہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ اتوار کے روز پاکستان واپس آ رہے ہیں ۔سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں اپنی بیوی کے علاج کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ موجود ہیں ۔ ان کی وطن واپسی کے متعلق کئی سوالات اٹھ رہے تھے ۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کر لی ہے لیکن وطن واپسی کے فیصلے سے انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے تمام سوالات کے جواب دیدیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے پر مریم نواز کا ری ایکشن آگیا
خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاہے۔ مریم نواز کو جھوٹی دستاویز جمع کرانے پر بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں