سانحہ تیزگام، ریلوے حکام کو 42 افراد کی ڈی این اے رپورٹ مل گئی

سانحہ تیزگام، ریلوے حکام کو 42 افراد کی ڈی این اے رپورٹ مل گئی
کیپشن: رپورٹ کی روشنی میں لواحقین کو ڈیڈ باڈیز آج سے دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے، سی ای او ریلوے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے 42 افراد کی شناخت مکمل ہو گئی۔ ریلوے حکام کو ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی اور لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ آج سے شروع کیا جائے گا۔

لیاقت پور میں تیز گام ایکسپریس آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 59 میں سے 42 افراد کی شناخت مکمل ہو گئی اور 42 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ فرانزک لیب کی جانب سے ریلوے حکام کو فراہم کر دی گئی۔

سی ای او ریلوے اعجاز بروڑو کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں لواحقین کو ڈیڈ باڈیز آج سے دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ 17 مزید جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج دوپہر تک آجائے گی۔

لواحیقن کو لاشیں دینے کے حوالے سے ریلوے کے افسران و دیگر سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔