ایران عالمی طاقتوں سے کیے سمجھوتے کو پامال کررہا ہے: صدر ٹرمپ

ایران عالمی طاقتوں سے کیے سمجھوتے کو پامال کررہا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزیوں کی ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں سے کیے سمجھوتے کی روح کو پامال کررہا ہے۔ ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاو¿س میں عسکری قیادت کے ساتھ چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی روح کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ ہم تہران کو جوہری ہتھیار کسی صورت میں حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ٹرمپ نے ایران پر الزام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی درآمد کررہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں افراتفری میں ایران کا ہاتھ ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے حوالے سے پالیسی تبدیل کررہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ آپ ایران کے حوالے سے ہمارا نیا اور اہم فیصلہ جلد سنیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بار بار اس سے ختم کرنے یا اس سے علاحدگی اختیار کرنے کی بات کرچکے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ذرائع ابلاغ میں یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ واشنگٹن تہران کےساتھ طے پائے معاہدے کو تبدیل کررہا ہے۔