جو زرداری کو چور، چور کہتے تھے وہ آج خود سرٹیفائیڈ چور ہیں، بلاول بھٹو

جو زرداری کو چور، چور کہتے تھے وہ آج خود سرٹیفائیڈ چور ہیں، بلاول بھٹو
کیپشن: جو زرداری کو چور، چور کہتے تھے وہ آج خود سرٹیفائیڈ چور ہیں، بلاول بھٹو
سورس: فوٹو/ اسکرین گریب

میلسی: بلاول بھٹو نے کہا جو زرداری کو چور، چور کہتے تھے وہ آج خود سرٹیفائیڈ چور ہیں جبکہ آصف زرداری تمام کیسز سے باعزت بری ہو چکےہیں لیکن جو ہمیں چور کہتے ہیں وہ خود چینی اور آٹا چور ہیں۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں نے ہمارا دل جیت لیا ہے اور پیپلز پارٹی کا عوام سے تین نسلوں کا رشتہ ہے اور ملک کی قسمت بدلنا چاہتا ہوں لیکن تنہا کچھ نہیں کر سکتا عوام میرا ساتھ  دیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ سازش کے تحت عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا لیکن اب میرا ساتھ دیں پاکستان کی قسمت تبدیل کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت پنجاب میں نقصان پہنچایا گیا اور قائد عوام اور شہید محترمہ کی کردارکشی کی گئی لیکن جیالوں کے ساتھ ملکر قائد عوام کی پیپلز پارٹی بنا کر رہیں گے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا جو زرداری کو چور، چور کہتے تھے وہ آج خود سرٹیفائیڈ چور ہیں جبکہ آصف زرداری تمام کیسز سے باعزت بری ہو چکےہیں لیکن جو ہمیں چور کہتے ہیں وہ خود چینی اور آٹا چور ہیں۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے مزید لوگوں کو بے روزگار کر دیا لیکن قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو ملک میں اور بیرون ملک بھی روزگار دلوایا تھا جبکہ عمران کی حکومت نے 20 ہزار خاندانوں کو بے روزگار کر دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکنوں نے ان کا دل جیت لیا ہے اور آپ نے بینظیر بھٹو کو 2 مرتبہ وزیراعظم بنایا جبکہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مشرف کو بھگایا، ہم اس نالائق کو بھگائیں گے اور عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرے گی جبکہ اس وقت ملک میں تاریخی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی ہے، ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں 120 فیصد اور پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا اور فوجی جوانوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا۔