سیر کے لئے آنے والا خاندان موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا

سیر کے لئے آنے والا خاندان موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا
سورس: file photo

بیجنگ :سیر سپاٹے کے لئے آیا خاندان موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا ۔ گہری کھائی کے قریب کھڑی کار سلپ ہو کر نیچے جاگری ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے ڈکو ہائی وے پر ایک خاندان تفریح کے غرض سے جا رہا تھا کہ راستے میں ایک مقام پر اپنی گاڑی پارک کرکے کھانے پینے کے لئے رکے ، مذکورہ خاندان کے افراد کھانے پینے میں مشغول تھے کہ اچانک گاڑی سلپ ہوگئی اور سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں لڑھک گئی ۔

کار میں موجود خاتون ڈرائیور نے ابھی اپنی سیٹ بیلٹ بھی نہیں کھولی تھی کہ کار آہستہ آہستہ ڈھلان کی جانب سرکنے لگی اور باوجود کوشش کے وہ اسے نہیں روک پائی۔

 اسی شش و پنج میں کار کی پچھلی سیٹ پر موجود دو افراد تیزی سے اتر گئے لیکن ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون سیٹ بیلٹ نہیں کھول پائی اور گاڑی تیز رفتاری سے نیچے جا گری۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دی ہیجنگ کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بعد ازاں کار میں موجود خاتون کو نکال لیا گیا تاہم گرنے کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کیا گاڑی کی ہینڈ بریک میں کوئی خرابی تھی جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔