کویت عرب ممالک کشیدگی کم کرنے میدان میں آگیا

دبئی:عرب ممالک تنازع کے حل کیلئے کویت کے امیر سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملنے سعودی عرب پہنچ گئے۔امیرِکویت قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ کشیدہ حالات کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔

معروف بین الاقوامی آخبار ”گلف نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ حالیہ جاری یمن جنگ سے بھی قطری فوجیوں کو نکال دیا جائے گا۔سعودی عرب نے مزید کہا ہے کہ اس نے قطر کے داعش اور اخوان المسلمین کے ساتھ رابطے کے پیشِ نظر تعلقات منقطع کیے ہیں۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سعودی عرب نے قطر ائیرویز کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا ہے اور ائیر لائن کے تمام آفسزبھی بند کر دئیے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور مشرقِ وسطی کے دیگر ممالک نے قطر پہ دہشتگردوںکو فنڈنگ دینے اور آئی ایس آئی ایس کے نظریہ کو مسلسل فروغ دینے کے پیشِ نظر سفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کردئیے ہیں۔