احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی: شہباز شریف

احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی: شہباز شریف

لاہور: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف نے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین کی بہبود کیلئے کئی بل منظور کرائے گئے۔ 2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ شروع کیا گیا ور اس میں طالبات کو ترجیح دی گئی اور اس دفعہ فنڈز میں اضافہ کر کے 200 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ پنجاب انڈومنٹ پروگرام کی ایشیا میں مثال نہیں ملتی۔

ان کا مزید کہنا تھا 4 سال میں خواتین کے حقوق کے لئے بہت کام کیا گیا ہے اور خواتین کیلئے سود سے پاک قرضوں کے پروگرام شروع کیا۔ پروگرام میں ملک بھر کی خواتین کو شامل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف، عمران خان، جرنیل، ججز اور اشرافیہ اپنے آپ کو پابند کریں کہ جس طرح وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے ہیں اسی طرح قوم کے بچوں کو بھی تعلیم  ے زیور سے آراستہ کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امیر لوگ ہیں جنہوں نے ملک سے قرضے معاف کروائے لیکن انہیں کوئی کچھ کہہ نہیں سکتا۔ احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بچہ تعلیم نہ حاصل کرسکا تو اس کے ذمہ دار حکومت اور ملک کا اشرافیہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں