حکومت کو اعتراض مضمون پر نہیں اس جریدے پر ہے،پی ٹی آئی کے رہنما خود اس مضمون کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں: مرتضی سولنگی

حکومت کو اعتراض مضمون پر نہیں اس جریدے پر ہے،پی ٹی آئی کے رہنما خود اس مضمون کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں: مرتضی سولنگی

اسلام آبا د:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی  کاکہنا ہےکہ  حکومت کو اعتراض مضمون پر نہیں اس جریدے پر ہے،پی ٹی آئی کے رہنما خود اس مضمون کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی  نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہاکہ   حکومت کو اعتراض مضمون پر نہیں اس جریدے پر ہے،پی ٹی آئی کے رہنما خود اس مضمون کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے سائبر شواہد موجود ہیں، پی ٹی آئی عدم اعتماد کے بعد اپنے ہی فیصلوں کے باعث سیاست سے نکلی۔نگران حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے جبکہ عام انتخابات 8 فروری ہی کو ہوں گے۔ انتخابات کے بعد ملک سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کی طرف جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ کابل ہمارے علم میں ہے، مولانا کا دورہ غیر سرکاری ہے، وہ حکومت کی طرف سے کوئی وعدہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی دہشت گرد گروہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

مصنف کے بارے میں