کراچی اور لاہور ٹیسٹ کیلئے مختلف منصوبہ بندی کر رکھی ہے: پیٹ کومنز

کراچی اور لاہور ٹیسٹ کیلئے مختلف منصوبہ بندی کر رکھی ہے: پیٹ کومنز

راولپنڈی: آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ٹیسٹ میچز کیلئے مختلف منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پیٹ کومنز نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فاسٹ باؤلرز کیلئے سازگار وکٹوں کی امید کی جا سکتی تھی مگر ایسا نہیں ہوا اور باؤلرز کو ریورس سوئنگ بھی دیکھنے کو نہیں ملا تاہم امید ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مختلف کنڈیشنز دیکھنے کو ملیں گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز میں باؤلرز اور بلے بازوں کا توازن کے ساتھ مقابلہ ہونا چاہئے اور تمام کھلاڑی بھی ایسا ہی چاہتے ہیں، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی وکٹ دیکھ کر باؤلنگ کمبی نیشن کا فیصلہ کریں گے کیونکہ کراچی اور لاہور کی وکٹیں سپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں۔ 
آسٹریلین ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے باؤلرز کو بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹوں پر باؤلنگ کروانے کا کافی تجربہ ہے اور امید ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ٹیسٹ میچز میں شائقین کرکٹ کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں