جرمنی نے ترکی کے فوجی اڈے سے اپنے فوجی نکالنے شروع کر دیے

جرمنی نے ترکی کے فوجی اڈے سے اپنے فوجی نکالنے شروع کر دیے

برلن : جرمنی نے ترکی کے فوجی اڈے سے اپنے فوجی نکالنے شروع کر دیے، فوجی اڈے پر 260 جرمن فوجی تعینات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے ترکی کے انجرلیک فوجی اڈے پر تعینات اپنے فوجیوں کو وہاں سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ فوجی دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف بین الاقوامی آپریشن میں معاونت کے لیے وہاں تعینات تھے۔ جرمن فوجیوں کی منتقلی کا یہ عمل ترکی اور جرمنی کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری سفارتی تناؤ کے بعد شروع ہوا ہے۔

ترکی نے جرمن ارکان پارلیمان کو اس فوجی اڈے کا دورہ کرنے سے منع کر دیا تھا۔ انجرلیک سے جرمن فوجیوں کو نکالنے کی منظوری ملکی پارلیمان نے جون میں دے دی تھی۔ اس فوجی اڈے پر 260 جرمن فوجی تعینات تھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔