کراچی:حکومت سندھ نے عید کی تیاریوں کے لیے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ وہ عید کی خریداری اور دیگر ضروریات کے لیے بروقت مالی امداد حاصل کر سکیں۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں 21 مارچ کو دی جائیں گی۔