گلوکار عاطف اسلم کی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

گلوکار عاطف اسلم کی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل
سورس: File

لاہور: معروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کی فلوریڈا کے شہر اورلینڈو  کی ایک مسجد میں خوبصورت اور سریلی آواز میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک شخص کی سُریلی آواز میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہپا جا رہا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ہیں۔ 

7962ce79ee648c12dcf9b26ad3ca11d6


 

عاطف اسلم کی اذان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے،  سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور ان کی مسحور کُن آواز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ان کی اذان دینے کو ویڈیو بہت سے سامعین کے دلوں کو چھو گئی اور انہیں روحانی اظہار کے میدان میں ایک نئی عزت ملنے کا سلسہ شروع ہو گیا۔

03a4fcf780970a60f85b19149ac542a8

 

اس سے قبل عاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی آواز میں اذان ریکارڈ کر کے مداحوں سے شیئر بھی کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ عاطف اسلم اس سے قبل اپنی آواز میں نعت اور حمد بھی پڑھتے رہے ہیں اور کوک اسٹوڈیو کے لیے ان کی قوالی 'تاجدارِ حرم'بے حد مقبول ہوئی۔


پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا 'خواب'۔

 
دوسری جانب اداکار بلال قریشی نے بھی اس ویڈیو کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا ہے کہ 'ما شاء اللّٰہ! میں نے ایک بار عاطف اسلم کو یہ کہتے سنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں'۔

 

واضح رہے کہ عاطف اسلم ان دنوں اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں امریکا کی مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں