راولپنڈی میں پاک فوج کے 166 افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا

راولپنڈی میں پاک فوج کے 166 افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کور سے تعلق رکھنے والے 166 افسران اور جوانوں کو شاندار عسکری خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت دیے۔

47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 102 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 17 کو تمغہ بسالت دیا گیا۔ شہدا کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں فوجی افسران کے ساتھ ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔