پاکستان سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے

پاکستان سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے
سورس: file

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں ریکارڈ بلندیوں کے بعد مندی دیکھی گئی۔ 

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں پہلے 21 پوائنٹس اور پھر 185 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اب اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار 38 پوائنٹس پر موجود ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز  کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 66ہزار  223 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں 37 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 284 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں