'بائیکاٹ زارا'، فلسطینی نسل کشی کی طرز پر مبنی مہم پر فیشن برانڈ زارا شدید تنقید کی زد میں

'بائیکاٹ زارا'، فلسطینی نسل کشی کی طرز پر مبنی مہم پر فیشن برانڈ زارا شدید تنقید کی زد میں
سورس: file

لاہور: انٹرنیشنل فیشن برانڈ زارا غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی طرز پر مبنی اپنی نئی تشہیری مہم پر شدید تنقید کی زد میں آ کر 'بائیکاٹ زارا' کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئی۔ پاکستانی و بھارتی اداکاروں سمیت سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے زارا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

ہسپانوی ملبوسات کے برانڈ زارا کی  "دی جیکٹ" کے عنوان سے نئی تشہیری مہم میں استعمال کی جانے والی تمام تر تصویروں کو شدید رد عمل کا سامنا ہے جو مسلمانوں کے مذہبی فرض تدفین کی نشاندہی کرتی ہیں۔اس میں ناصرف کفن میں لپٹی ہوئی لاش کا مذاق اڑایا گیا، اس میں ملبے کا ڈھیر، گمشدہ اعضاء کے مجسمے وغیرہ دکھائے گئے  بلکہ مختلف عنصر کی مدد سے فلسطین اور غزہ کا نقشہ بھی کھینچا گیا ہے جو اس کے متنازعہ ہونے کی واضح دلیل ہے۔


 
حساس مسائل کا حوالہ دینے والی اس متنازع مہم نے عوامی سطح پرغم و غصے کی ایک بڑی اور شدید لہر کو جنم دیا ہے۔  تاہم اس کے بعد سے برانڈ نے بظاہر اس تصویر کو حذف کردیا ہے جس میں ایک ماڈل کو اپنے کندھوں پر ایک لاش نما پتلا اٹھائے ہوئے دکھایا گیا تھا، سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش، جس طرح فلسطینی ماؤں کو کفن  میں لپیٹ کر دفن کرنے سے پہلے اپنے مردہ بچوں کو گلے لگاتے دکھایا گیا تھا۔

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے زارا کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ ان افراد کو جن کے پاس زارا برانڈ کے کپڑے ہیں، کیا انہیں تمام کپڑے پھینک دینے چاہئیں؟ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر برانڈ کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے، ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی۔

4c8e4df914bdd8b1fe4278c6bd158624

 

اشنا شاہ نے بائیکاٹ زارا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جو کہ اس وقت پاکستان میں ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

اداکارہ مشی خان نے بھی زارا برانڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے دوبارہ تاحیات نا خریدنے کا عہد کیا۔مشی نے کہا کہ ان لوگوں کو معصوم فلسطینیوں کا تمسخر اڑانے پر شرم آنی چاہیے۔

6cbbafae77e6c9ae2274cab401c8b096

 

پاکستانی ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے بھی اس کیمپین کو بدترین، اور پاگل پن قرار دیا۔

پاکستان کے  علاوہ اس فوٹو شوٹ پر بھارتی اداکارہ گوہر خان جو کہ گزشتہ کئی روز سے فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں، انہوں نے بھی ردعمل دیا اور زارا کے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کے نیچے کمنٹ کیا۔

گوہر نے لکھا 'آپ کو شرم آنی چاہیے'، ساتھ ہی اداکارہ نے 'فری فلسطین' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ 


 

ایکس پر نور نامی صارف کی جانب سے پوسٹ میں ہیش ٹیگ 'بائیکاٹ زارا' کے ساتھ انتہائی افسردہ پیغام لکھا گیا کہ ہم کیسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں انسان ناگوار ہوتے جارہے ہیں ، انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے۔

5298c2bb3cb967e7a72998d0105f1795

 

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر الیگزینڈر نامی صارف نے اس فوٹو شوٹ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا  کہ میں انتہائی حیران ہوں کہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کو یہ لوگ اپنی مہم کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟ میں کبھی، کبھی بھی زارا سے کچھ نہیں خریدوں گا۔ 

5af21f0c9c300c3469376a7280593d84

 

ایک صارف  ماجد فری مین کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی تشہیری مہم سے زارا نے اپنی دماغی بیماری کا مظاہر کیا۔

3e36309d02f4a506837604771529f0a9

 

اس تنازعہ کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد ایک ایسے برانڈ زارا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔تاہم اس سارے تنازعہ کے حوالے سے زارا کی جانب سے تاحال کوئی عوامی ردعمل یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے مگر ایکس اکاؤنٹ سے ان تصویروں کو ہٹادیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں