دانش یونیورسٹی آکسفورڈ، سٹینفورڈ اور ایم آئی ٹی کی طرز پر قائم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

دانش یونیورسٹی آکسفورڈ، سٹینفورڈ اور ایم آئی ٹی کی طرز پر قائم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں کہا کہ یہ یونیورسٹی آکسفورڈ، سٹینفورڈ، ایم آئی ٹی اور دیگر عالمی یونیورسٹیوں کے معیار کے مطابق بنے گی اور دنیا بھر میں اپنا مقام بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کا مرکزی مقصد ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور اپلائیڈ سائنسز پر مرکوز ہوگا، اور یہ جامعہ دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہوگی۔ وزیراعظم نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ یونیورسٹی حکومتی کنٹرول سے آزاد ہوگی اور اس کا انتظام غیر حکومتی طریقے سے کیا جائے گا، جیسے پنجاب میں کڈنی انسٹیٹیوٹ کا نظام چلایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس یونیورسٹی کا مقصد ان بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے جو مالی مشکلات کے باوجود اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند ہیں۔ اس میں میرٹ کے مطابق داخلے ہوں گے، اور حکومت اس میں 10 ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ فراہم کرے گی تاکہ یہ جامعہ عالمی سطح پر بہترین تعلیم فراہم کر سکے۔

مصنف کے بارے میں