ریاض: سعودی عرب میں جو مرد 30 سال سے زائد خاتون سے شادی کرے گا اس کو 20 ہزار ریال دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مردوں کے لیے یہ انوکھا اعلان مملکت میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد شادی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
البر نامی فلاحی تنظیم کے سر براہ عبد الرحمن الحمید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 سال یا 30 سال سے زائد کی عمر خاتون سے شادی کرے گا اس کی خوب پذایرائی کی جائے گی اور شادی کرنے والے مرد کو حوصلہ افزائی کے طور پر 20 ہزار ریال دیئے جائیں گے۔