سمندری آلودگی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد 

سمندری آلودگی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد 
سورس: File

اسلام آباد : نئے درخت لگانے ،فضائی اور سمندری آلودگی کے خلاف جنگ میں پاکستان،سعودیہ پارٹنر بن گئے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم پرچم تھامے سعودی عرب کے سمندر میں اتر گئے ۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم اور سعودی شہری نے دونوں ممالک کے پرچم میں لہرا دئیے ۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرین معاہدے کا منفرد انداز میں آغاز ہوا ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم پرچم تھامے سعودی عرب کے سمندر میں اتر گئے ۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم اور سعودی شہری نے دونوں ممالک کے پرچم میں لہرا دئیے ،ملک امین اسلم نے پرچم تھامے بحیرہ احمر کے گہرے پانی میں آدھا گھنٹہ تک  غوطہ خوری کی ۔

غوطہ خوری  کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ  دونوں ممالک سمندری آلودگی کے خاتمے،آبی حیات کے تحفظ  میں مل کر کام کریں گے ۔ ملک امین اسلم نے سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا۔