پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ساتھ ہونے کا امکان

پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ساتھ ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ساتھ ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہ آیا، عید الفطر 10اپریل بروز بدھ ہوگی۔متحدہ عرب امارات،کویت،قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید الفطر10 اپریل کو ہو  گی۔

جبکہ پاکستان میں آج عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی بیٹھے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بھی عید کل ہونے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ اگر پاکستان میں عید کاچاند آج دیکھائی دیتا ہے تو  سعودی عرب سمیت خلیجی اور یورمی ممالک کیساتھ  پاکستان میں بھی ایک ہی دن 10 اپریل بروز بدھ کو عید منائی جائےگی۔ 

مصنف کے بارے میں