Get Alerts

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی

ریاض / دبئی: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور سنگاپور سمیت متعدد ممالک میں شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق بدھ کی شام ملک کے مختلف حصوں میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے گئے، تاہم مملکت کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں غبار اور بادلوں کے باعث رویت میں مشکلات پیش آئیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو 30 واں روزہ ہوگا اور یکم شوال بروز جمعہ کو ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی رویتِ ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ترکیہ میں فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر پہلے ہی عید کے لیے 20 مارچ کی تاریخ مقرر تھی، جبکہ سنگاپور کی اسلامی مذہبی مجلس نے بھی جمعہ کو عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ان اعلانات کے بعد خلیجی ممالک اور دیگر ریاستوں میں کل بروز جمعرات رمضان المبارک کا آخری روزہ ہوگا، جس کے بعد جمعہ کی صبح نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

ٹیگز: