خیبر پختونخوا پولیس کی کمان سنبھالنا مشکل کام تھا: ناصر درانی

خیبر پختونخوا پولیس کی کمان سنبھالنا مشکل کام تھا: ناصر درانی

پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع نہیں دیا۔ پولیس کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ 1190 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا خیبر پختونخوا پولیس کی کمان سنبھالنا مشکل کام تھا۔ اب ہماری پولیس ہر چیلنج کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی  کو سمجھ لیا ہے۔

پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ ضرب عضب میں پاک فوج نے قربانیاں دیں اور دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ ناصر درانی نے کہا ریسکیو 15 کو مزید بہتر بنایا پہلے ہم روزانہ جنازے اٹھاتے تھے اب حالات بہتر ہو گئے ہیں۔ مختلف سروے میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کیا گیا۔

ناصر خان درانی نے کہا نئے آئی جی کو قانون کے دائرے میں رہ کر حکمت عملی بنانی ہو گی۔ جن چیزوں کو شروع کیا ان کو جاری رکھا جائے۔ واضح رہے 17 مارچ کو ناصر درانی آئی جی خیبر پختونخوا کے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں