تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیراعظم پاکستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سرگرم ہو گئے ہیں اور مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ آج وہ خیبرپختونخواہ کے ارکان اسمبلی سے بھی ملیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے تمام اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں (ن) لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 162 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 10 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

مصنف کے بارے میں