تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ: سپریم کورٹ نے عدم حاضری پر قاسم سوری کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ: سپریم کورٹ نے عدم حاضری پر قاسم سوری کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد:سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے عدم حاضری پر قاسم سوری کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل  پر سماعت   کی۔   سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سپریم کورٹ نے عدم حاضری پر قاسم سوری کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالتی عملہ نے بتایا کہ قاسم سوری کے ایڈریس پر نوٹس بھیجا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیا، بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں۔جس پر سپریم کورٹ  نے ریمارکس دیے کہ قاسم سوری کے بھائی کے مطابق وہ روپوش ہیں، قاسم سوری کو دوسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے  وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ  کیا کہ دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر آپ کو اعتراض تو نہیں؟  جس پر نعیم بخاری 

 نے کہا کہ قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے حکم امتناع پر ڈپٹی اسپیکر رہنے اور تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دینے پر قاسم سوری کو طلب کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں