Get Alerts

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، مجموعی ذخائر21.4 ارب ڈالر ہوگئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب ایک اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنا معاشی ٹیم کی دن رات محنت اور درست سمت میں کیے گئے اقدامات کا ثبوت ہے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اس پیش رفت کی اہم علامت ہے۔

 وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

ٹیگز: