Get Alerts

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ، کوابلیشن اور کینسر سنٹر کا افتتاح

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ، کوابلیشن اور کینسر سنٹر کا افتتاح

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کوابلیشن اور کینسر سنٹر کا افتتاح کیا، جبکہ پیٹ سی ٹی سائیکلوٹرون سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ نے کوابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کی۔ کمالیہ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ مسرت ارشد کامیاب علاج پر جذباتی ہوگئیں اور فرطِ جذبات سے رو پڑیں۔

 مریم نواز نے میاں چنوں کی 24 سالہ نسرین کی بھی عیادت کی اور اس سے شفقت کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عوام میں گھل مل گئیں، شہریوں کے قریب جاکر ان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔

 مریم نواز نے نشتر ہسپتال میں طبی سہولیات اور جدید علاج کے مراکز کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

ٹیگز: