اسلام آباد: موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر وزارتِ داخلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ بالخصوص جڑواں شہروں اور حساس علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سکیورٹی صورتحال، انتظامی اقدامات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن حد تک برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔