Get Alerts

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی بشکیک میں روس سمیت 5 وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی بشکیک میں روس سمیت 5 وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

بشکیک : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ تعمیری ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
دورے کے دوران ایک بڑی کامیابی روس کے ساتھ اہم معاہدوں کی شکل میں سامنے آئی، جہاں دونوں ممالک نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی اور تاجکستان کے وزیرِ داخلہ کے درمیان افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ کے ساتھ ملاقاتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے درمیان تعاون بڑھانے اور تجربات کا تبادلہ کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: