Get Alerts

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ سے اہم ملاقات، پاک،ایران وزرائے داخلہ کی 24 گھنٹوں میں دوسری نشست

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ سے اہم ملاقات، پاک،ایران وزرائے داخلہ کی 24 گھنٹوں میں دوسری نشست

تہران:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراغچی سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی صورتحال اور سفارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اس اہم ملاقات کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جنگ کے خاتمے سے متعلق تازہ ترین تجاویز کا جائزہ لیا اور باقی ماندہ اختلافی نکات کے حل کے ممکنہ امکانات پر تفصیلی مشاورت کی۔

اس سے قبل، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں وزرائے داخلہ کے مابین گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری اہم نشست تھی، جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، سرحدی انتظام اور مشترکہ چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔

ٹیگز: