Get Alerts

سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا ایکشن، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 17 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا ایکشن، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 17 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جن کے دوران فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ہنگو میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

 صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

ٹیگز: