سعودی عرب میں برج خلیفہ سے بھی بڑی عمارت 2019ء میں مکمل ہو جائیگی ،ماہرین

 سعودی عرب میں برج خلیفہ سے بھی بڑی عمارت 2019ء میں مکمل ہو جائیگی ،ماہرین

جدہ:عرب ممالک میں دبئی کو اونچی عمارتوں کے حوالے سے جو مقام حاصل ہے شاید ہی کسی اور شہر کو ہو ، اور دبئی کو جو شہرت برج خلیفہ سے ملی وہ کسی اور عمارت سے شاید ہی ملی ہو ۔مگر اب خبر یہ ہے کہ سعودی عرب میں برج خلیفہ سے بڑی عمارت بننے والی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی میں زیر تعمیر دنیا کی سب سے بڑی عمارت کی تعمیر دوسال بعد مکمل ہوجائیگی ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ارب پتی نے بروز جمعرات اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حیران کن پراجیکٹ کا آغاز چھ سال قبل ہوا تھا ۔

جدہ ٹاور ایک کلومیٹرطویل  اور برج خلیفہ سے بھی بڑا ہے۔ شہزادہ ولید بن طلال نے بحیرہ احمر کے قریب موجود اس سائیٹ کا دورہ کرتےہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ میں قدرے تاخیر واقع ہوئی ہےجو کہ اب 2019ء میں مکمل ہوگا۔ اس پراجیکٹ کا کنٹریکٹ سعودی بن لادن گروپ کے پاس ہے جو سعودی عرب میں اس قسم کے کئی بڑے پراجیکٹ کی تعمیر کر چکی ہے۔واضح رہے کہ اس طویل ترین عمارت کے اب تک 30فلور تعمیرکیے جاچکے ہیں۔