ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کاروبار سے الگ ہونے سے متعلق اعلان موخر کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کاروبار سے الگ ہونے سے متعلق اعلان موخر کر دیا

نیو یارک :ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کریں گئے جس میں وہ بتا ئیں گئے کس طرح عہدہ صدارت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے کاروبار سے ’مکمل طور پر دست بردار‘۔اب ان کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ یہ اعلان جنوری میں کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کاربار سے علیحدگی سے متعلق اعلان اس لیے موخر کیا ہے کیونکہ وہ اس وقت اعلیٰ حکومتی تقرریاں کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر پھیلے ہوئے کاروبار میں ہوٹلز اور گالف کورسز شامل ہیں۔ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر اس لیے کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام پروٹوکول پورے ہوئے ہیں۔ اس کے لیے کئی املاک اور ہوٹلوں، دفاتر اور رہائشی عمارات میں ان کا حصہ ہے۔
گذشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں کہا تھا کہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وہ مفادات کے ٹکراوے بچنے کے لیے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔